Voice of Asia News

یورپ میں خسرہ کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ، ڈبلیو ایچ او

 
نیویارک(وائس آف ایشیا) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے انتباہ جاری کیا ہے کہ یورپ میں خسرے کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ اونے کہاکہ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران یورپی براعظم میں خسرے کے تقریبا نوے ہزار واقعات سامنے آئے۔اس ادارے نے مزید بتایا کہ 2018 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ تعداد دو گنا تھی۔ساتھ ہی اس پیش رفت کے بعد برطانیہ، البانیہ، چیک جمہوریہ اور یونان کی خسرے سے پاک ممالک کی حیثیت بھی ختم ہو گئی ۔ اس مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں یوکرائن، قزاقستان،جارجیا اور روس ہیں۔ خسرے کے نوے ہزار میں سے 78 فیصد کیسز انہی ممالک میں دیکھنے میں آئے۔
وائس آف ایشیا 30اگست 2019 خبر نمبر13

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •