Voice of Asia News

پاکستان ایک پرامن ملک ہے ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،بریگیڈیئر امجد اقبال

باغ(وائس آف ایشیا )عظیم الشان شہداء رنگلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر 6 اے باغ بریگیڈیئر امجد اقبال نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان پوری قوت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر نے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اسلام امن پیار محبت کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ قومیں پیسوں سے نہیں کردار کے ختم ہونے سے مرجاتی ہیں اور ترقی نہیں کر سکتی جب تک ہمارے اندر خوداری ہے تو ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا شیخ عبداﷲ کی غلطی نے آج پوری کشمیری قوم اس کی سزا بھگت رہی ہے ہمارے لیڈر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان،غازی ملت سردار ابراہیم خان ،کے ایچ خورشید،چوہدری غلام عباس نے بھارت کی سازش نہیں آئے اور یہ بیس کمیپ آزاد کروایا جس کی بدولت آج ہم آزادی کا سائنس لے رہے ہیں ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے ہم آخری سپاہی،آخری گولی،اور آخری سائنس تک لڑنے کا عزم رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں رنگلہ کے مقام پر شہدائے اسلام ٹرسٹ رنگلہ کے زیر اہتام عظیم الشان شہدائے رنگلہ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس کی صدارت راجہ محمد نذیر خان نے کی جبکہ کانفرنس سے بریگیڈیئر (ر) سردار زرین خان،چیئرمین شہدائے اسلام ٹرسٹ کیپٹن سلیم اقبال،بریگیڈیئر (ر) قدیم اقبال،پنجاب کے صوبائی ممبر اسمبلی واصف قیوم عباسی،سردار بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ،سابق امیداور اسمبلی راجہ آصف علی، سابق امیدوار اسمبلی سردار عاطف نعیم،جماعت اسلامی کے نائب امیر وسابق امیدوار اسمبلی میجر خلیق عارف،میجر نصراﷲ۔صوبیدار محمد سلیم خان،کیپٹن میر افضل،میجر راجہ آزاد،راجہ عنصر شفیق،مسلم کانفرنس رنگلہ کے صدر راجہ خورشید حمید،مسلم کانفرنس کے رہنما صوبیدار غلام مصطفیٰ اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ مسلمان اس دنیا کا سب سے زیادہ پرامن شہری ہے مسلمان کسی مسلمان پر ظلم وستم برداشت نہیں کر سکتا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت اسلامیہ کو ایک پیج پر اگھٹا ہونا ہوگا تب ہم دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے جنگ کے لیے تیار ہونا ہو گا کشمیری اور پاکستان عوام اپنے پرچم کو کبھی بھی نیچے نہیں ہونے دے گا بریگیڈیئر سردار زرین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام اور نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اس کو دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی کشمیری عوام نے اپنے خون کی قربانی دے کر مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا اور آج نو لاکھ بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہی ہے بھارت کشمیر کا پرامن حل تلاش کرے ورنہ وہ بھی روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا انہوں نے جہاد فنڈ کے لیے اپنی طرف سے10ہزار روپے کا اعلانا بھی کیا،اس موقع پر کانفرنس کے میزان چیئرمین شہدائے اسلام ٹرسٹ کیپٹن سلیم اقبال نے کہا کہ ہم21سال سے اس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں رنگلہ کے شہدا ء نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اسی وجہ سے رنگلہ کی زمین بڑی زرخیز ہے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کو کانفرنس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •