Voice of Asia News

گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائشگاہ پر محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام

لاہور( وائس آف ایشیا )نامور گلوکارہ سائرہ نسیم کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر محرم الحرام کی مناسبت مجلس کااہتمام کیا گیا جس میں فنکاروں اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔مجلس میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کی اسلام کی سر بلندی کیلئے دی جانے والی لازوال قربانی پر روشنی ڈالی گئی اورنوحہ خوانی کی گئی ۔ مجلس کے اختتام پر نیاز بھی تقسیم کی گئی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ اس طرح کی مجالس کا انعقاد کا مقصد شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔عاشورہ محرم صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک مقصد ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے ،یہ دن ہمیں عام حالات میں بھی قربانی دینے کا درس دیتا ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •