Voice of Asia News

امریکی صدر نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فارغ کردیا

واشنگٹن(وائس آف ایشیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فارغ کردیا۔امریکی صدر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے جان بولٹن سے استعفیٰ طلب کیا تھا جو مجھے مل گیا۔انہوں نے کہا کہجان بولٹن کو آگاہ کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو اب ان کی خدمات درکار نہیں کیوں کہ مجھے جان بولٹن کی بہت ساری تجاویز سے اختلاف تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے نئے مشیر کا نام اگلے ہفتے سامنے لایا جائے گا۔یاد رہے کہ جان بولٹن کو اپریل 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا اور انہوں نے 520 دن اس عہدے پر خدمات سرانجام دی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •