Voice of Asia News

روس نے سعودی عرب میں دو ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کیلئے ٹینڈر جمع کرادیئے

 
ماسکو( وائس آف ایشیا )(ایٹمی امور کے روسی ماہر اور ایٹمی توانائی کے روسی ادارے ’روساتوم‘ کے ایگزیکٹیو ڈپٹی چیئرمین کیریل کوماروف نے کہا ہے کہ روس نے سعودی عرب میں دو ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کیلئے ٹینڈر جمع کرائے ہیں۔ کئی بین الاقوامی کمپنیاں دوڑ میں شامل ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق روسی عہدیدار سے سوال کیا گیا کہ مغربی ذرائع ابلاغ کی اس رپورٹ کی کیا حقیقت ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ روس سعودی عرب میں 80 ارب ڈالر کی لاگت سے 16 ایٹمی پلانٹ لگا رہا ہے۔روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کا ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے ٹینڈر اربوں ڈالر کے ہیں۔ اگر ٹھیکہ مل گیا تو اس سے سعودی عرب کو بڑا فائدہ ہوگا، ساز و سامان سعودی عرب کو ملے گا اور منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا۔ایٹمی پلانٹ پر جو سرمایہ بھی لگے گا اس سے سعودی معیشت کو کا فائدہ ہوگا۔ ایٹمی پلانٹ کی تعمیر سے متعلقہ صنعتوں میں 10 ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ سعودی ایٹمی پروگرام کیلئے سعودی نوجوانوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ روس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹرز بھی قائم کررہا ہے۔روسی عہدیدار کے مطابق پرامن ایٹمی توانائی زیادہ سستی اور ماحول دوست ہے۔ یہ انسان کو نقصان پہنچاتی ہے اور نہ ہی ماحول کو۔روس نے اپنی جامعات میں سعودی طلبہ کو ایٹمی تعلیم کیلئے سکالر شپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وائس آف ایشیا11ستمبر 2019 خبر نمبر34

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •