Voice of Asia News

امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ افغانستان کیلئے تباہ کن ہوگا ، ایران

 
نئی دہلی( وائس آف ایشیا ) بھارت میں ایرانی سفیر علی جیگینی نے افغان حکومت اور علاقائی کردار کو شامل کئے بغیر امریکہ طالبان مذاکرات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ افغانستان کیلئے تباہ کن ہوگا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خارجی امور نمائندوں کی بھارتی ایسوسی ایشن کی جانب سے منظم کی گئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان عوامی ریپبلک کو نہیں مانتے بلکہ وہ ایک امیر بنانا چاہتے ہیں جس میں غیر منتخب شدہ مرکزی حکومت کی جانب سے تمام تر احکامات جاری کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ایران نہ تو امریکہ طالبان کے موجودہ مذاکرات میں اور نہ ہی کسی معاہدے کے حق میں ہے کیونکہ یہ مذاکرات افغان حکومت کو شامل کئے بغیر ہورہے ہیں اور ایسی صورت میں طے پانیوالا کوئی بھی معاہدہ افغانستان کیلئے تباہ کن ہوگا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •