Voice of Asia News

امریکی مذاکرات کا جواب ، شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کرڈالا

سیول( وائس آف ایشیا ) شمالی کوریا نے امریکہ کو مذاکرات کی پیشکش کے فوری بعد ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ نے مذاکرات کی پیشکش کے چند گھنٹے بعد ہی سمندر میں دو پروجیکٹل میزائل فائر کئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جزیرہ نما کوریا میں امن کا خواہاں ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •