قوی خان ، غلام محی الدین اور سہیل احمدنے ہسپتال میں امان اﷲ کی عیادت کی

لاہور(وائس آف ایشیا )سینئر اداکار قوی خان ، غلام محی الدین اور سہیل احمدنے نجی ہسپتال میں زیر علاج کنگ آف کامیڈی امان اﷲ کی عیادت کی ۔ سینئر اداکاروں نے امان اﷲ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ امان اﷲ نے عیادت کیلئے ہسپتال آمد پر ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبتوں اور دعاؤں کی وجہ سے میں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل ہو گیا ہے اور خدا کے فضل سے جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ آپ کے درمیان ہوں گا۔
وائس آف ایشیا11ستمبر 2019 خبر نمبر68