Voice of Asia News

عبد القادر چھوٹوں کے پا جی اور بڑوں کے باؤ جی تھے ‘ امانت چن

لاہور( وائس آف ایشیا)اسٹیج کے نامور اداکارامانت چن نے کہا ہے کہ عبد القادر چھوٹوں کے پا جی اور بڑوں کے باؤ جی تھے، ان کی کرکٹ کے میدان میں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران امانت چن لیجنڈ کرکٹر عبد القادر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے اور گفتگو کے دوران ان کی آنکھوں سے مسلسل آنسو جاری رہے ۔ امانت چن نے کہا کہ ہمارا بچپن اسی علاقے میں گزرا ہے ۔ وہ انتہائی عاجز اورمحبت کرنے والے شخص تھے ۔ کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا سب لوگ ان کا بیحد احترام کرتے تھے اسی لئے چھوٹے انہیں پا جی اور بڑے باؤ جی کہتے تھے ، وہ کرکٹ کے باؤجی تھے ۔ان کے پرستار ان کے اچانک چلے جانے پر شدت غم سے نڈھال ہیں ۔
وائس آف ایشیا11ستمبر 2019 خبر نمبر76

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •