Voice of Asia News

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، صدر مملکت خطاب کریں گے

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) جمعرات کو شام 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے تینوں مسلح افواج اور آئینی اداروں کے سربراہان سمیت سفارتکاروں اور اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات اٹھائے جائینگے جس کے تحت پارلیمنٹ کی حدود میں کوئی بھی گاڑی بغیر چیکنگ کے داخل نہیں ہوگی۔ سی این جی سلنڈر والی گاڑی پر خاص طور پر پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس (آج) جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کاروائی نمٹائی جائے گی، اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے ہوگا۔اجلاس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کا اجلاس بھی ہوگا ۔
وائس آف ایشیا11ستمبر 2019 خبر نمبر169

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •