Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مزید ایک نوجوان شہید ، آٹھ گرفتار

سرینگر( وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوپور کے علاقے میں بھارتی فوجیوں نے آصف نامی نوجوان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران آٹھ سے زائد بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •