Voice of Asia News

اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

 
اقوام متحدہ( وائس آف ایشیا)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس منصوبہ سے متعلق جان کر دکھ ہوا ہے جس میں انتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کے کچھ علاقے اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا اقدام غیر قانونی ہو گا جس سے علاقے میں امن کے امکانات ختم ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانا دراصل بین الاقوامی قانون کی بہت بڑی خلاف ورزی ہو گا۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر28

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •