Voice of Asia News

مصر، فراعنہ کے 2 مقبرے سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے

 
قاہرہ( وائس آف ایشیا)مصر ی وزارت آثار قدیمہ نے تاریخی مقام الاقصر میں فراعنہ کے 2 مقبرے سیاحوں کے لئے کھول دیئے ہیں۔ قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں مصری وزارت آثار قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفی وزیری نے بتایا کہ دونوں مقبرے الاقصر کے علاقے ’ذراع ابوالنجا‘ کے مقام پر واقع ہیں۔ دونوں مقبروں کی اصلاح ومرمت کا بجٹ امریکہ نے فراہم کیا تھا۔اس پر 10لاکھ ڈالر خرچ ہوئے ہیں اور یہ کام جنوری 2015ء سے کیا جارہا تھا۔ مصطفی وزیری نے بتایا کہ پہلا مقبرہ ’رعیا‘ کا ہے اس کا تعلق فراعنہ کے 19ویں خاندان سے تھا۔مقبرے کے سامنے واقع قبرستان میں زندگی کے یومیہ مناظر ، مقبرے کے سامنے نوحہ کرنے والی خواتین کے منظر اور اس کی بیوی کی تصویر مشتمل ہے۔دوسرا مقبرہ فراعنہ کے 20ویں خاندان سے تعلق رکھنے والے ’نیای ‘ نامی شخص کا ہے۔ یہ دسترخوان نویس کے لقب سے معروف تھا۔ مصطفی وزیری کے مطابق یہ دونوں مقبرے انتہائی خستہ حالت میں تھے۔ مصری ماہرین نے اصلاح و مرمت کرکے انہیں تیارکردیا گیا ہے، اب تمام سیاح ان دونوں مقبروں کی سیر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو مقبروں کی سیاحت کے لئے الگ الگ ٹکٹ لینا ہوں گے۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر39

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •