Voice of Asia News

ہرفورم پرکشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کوباورکروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم پربھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، جمہوریت کی جھوٹی دعویداربھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا، کشمیری بھائیوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں، انشاء اﷲ ہرفورم پرکشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے جب کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی کی ملک واپسی پر ائرپورٹ لاؤنج ‘‘پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان’’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ائیر پورٹ پر مسافروں نے دیر تک وزیرخارجہ کو روکے رکھا اورسیلفیاں بھی بنوائیں۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر1

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •