Voice of Asia News

شہنشاہ ظرافت اوربے ساختہ اداکاری کے خالق ’’لہری‘‘ کی آج ساتویں برسی

لاہور (وائس آف ایشیا) بے ساختہ اور فی البدیہہ اداکاری کے خالق اداکار لہری مرحوم کی آج ساتویں برسی ہے۔02 جنوری 1929 کوکان پورمیں پیدا ہونے والے سفیراﷲ صدیقی جن کا فلمی نام لہری پڑا انہوں نے 1956 میں اپنی پہلی فلم ’’انوکھی ‘‘سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کی آخری فلم ’’دھنک‘‘ تھی جو1986 میں ریلیز ہوئی۔انہوں نے اپنی فلمی زندگی میں 12 نگار ایوارڈز وصول کیئے۔1996 میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازاگیا۔انہوں نے اپنے دور میں اپنی لازوال اداکاری سے پوری فلم انڈسٹری کو مسحور کیئے رکھا اور اپنی بیساختہ کامیڈی سے انڈسٹری کو ایک نیا ٹرینڈ بھی دیا ۔ لہری وہ واحد کامیڈین تھے جو کسی رائیٹر کے لکھے ڈائیلاگ نہیں بولا کرتے تھے بلکہ ان کے تمام تر ڈائیلاگ سین کی مناسبت سے بیساختہ ہوتے تھے۔انہوں نے فلموں میں ایک عرصہ بادشاہت کرنے کے بعد 83 سال کی عمر میں13 ستمبر2012 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر75

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •