Voice of Asia News

پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ تاخیر کا شکارہوسکتے ہیں، راشد لطیف کو خدشہ

کراچی(وائس آف ایشیا ) سابق پاکستانی وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 5کیلیے پلیئرز ڈرافٹ کئی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔راشد لطیف نے ٹویٹ کیا کہ کم وقت اور غیرملکی پلیئرز کی دستیابی کی وجہ سے ڈرافٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی سی کو لازمی طور پر پی ایس ایل کا منافع تمام 6فرنچائزز میں تقسیم کرنا چاہیے، بورڈ کو 200فیصد زائد منافع ہوا مگر فرنچائزز خوش نہیں ہیں۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر84

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •