Voice of Asia News

نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 45ویں برسی کل منائی جائے گی

کل
لاہور(آوائس آف ایشیا) ’’ انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو ،اس شہر میں جی تو لگانا کیا ‘‘ ۔ پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گلوکارصدارتی ایوارڈ یافتہ استاد امانت علی خان کی 45ویں برسی 17ستمبر بروزمنگل منائی جائے گی ۔استاد امانت علی خان 1932ء میں شام چوراسی کے پٹیالہ خاندان میں پید اہوئے۔تقسیم ہند کے بعد استاد امانت علی خان نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں میں اپنی گائیگی کے جوہر دکھانے لگے انہوں نے بہت جلد مہدی حسن ،غلام علی اور دیگر ہم عصروں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا۔انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،موسم بدلا رت گدرائی،ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے جیسے لازوال گیت اور غزلیں آج بھی شائقین موسیقی بے پناہ مقبول ہیں۔استاد امانت علی خان17ستمبر 1974ء کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وائس آف ایشیا16ستمبر 2019 خبر نمبر82

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •