Voice of Asia News

نیلم منیر اور ماورا حسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار

کراچی (وائس آف ایشیا) اداکارہ نیلم منیر اور ماورا حسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار ہیں۔نیلم منیر اس بار یاسر نواز کی سیریل میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ اہم کردار نبھائیں گی۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ایک کام کرنا چاہئے، پہلے فلم میں مصروف تھی اس لئے ٹی وی ڈرامہ نہیں کیا۔دوسری طرف ماورا حسین نجی ٹی وی چینل کی سیریل داسی کے اہم رول میں نظر آئیں گی، ماورا حسین کا کہنا ہے کہ کہ ایک لمبے وقفے کے بعد ٹی وی ڈرامہ سیریل میں انٹری دے رہی ہوں اور منفرد کردار میں پرفارمنس کا موقع ملا ہے۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر20

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •