Voice of Asia News

عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر کا فوجی محاصرہ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں، محمود ساگر

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)جمو ں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے نائب صدر محمود احمد ساگرنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور وہاں جاری محاصرہ اور پابندیاں اٹھانے کے بیان پرانسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی ہائی کمشنرMichelle Bachelet کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساگر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہائی کمشنر کے بیان سے لاکھوں کشمیریوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے جنکا بھارتی حکومت نے پانچ اگست سے سخت محاصرہ کر رکھا ہے اور ان سے ذرائع مواصلات کی سہولیات چھین لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کی ایک لہر پھیلا رکھی ہے اور اس نے کشمیریوں کو اپنے گھروں میں محصور کر رکھا ہے ۔ محمود احمد ساگر نے کہا کہ مسلسل محاصرے اور پابندیوں کی وجہ سے اس وقت کشمیریوں کو ادویات ، دودھ ، بچوں کی غذا سمیت تمام بنیادی اشیائے ضروریہ کی سخت قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کا فوجی محاصرہ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرے کیوں کہ وہاں اس وقت جو انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے وہ عالمی ضمیر کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر126

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •