Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر میں فوجی جارحیت وزیراعظم کا ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں ہمارا ساتھ دینا قابل ستائش ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں ہمارا ساتھ دینا قابل ستائش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی جارحیت ختم ،کرفیو اور پابندیاں ہٹائے ، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یو این قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی کشمیرتنازع کے پر امن حل کی حمایت خوش آئند ہے، کشمیر تنازع عالمی قوانین، دو طرفہ معاہدوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا کے کامیاب دورے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، شاہ محمودقریشی نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کواپنے3روزہ دورے سے متعلق بریف کیا اور 58 ممالک کی طرف سے بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا، 58 ممالک کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غیرمعمولی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا ہے، یورپی یونین نے اپنے بیان میں یواین قرارداد کا تذکرہ کیا، یہ ہمارے مؤقف کی تائید اور بڑی سفارتی کامیابی ہے، 58ممالک کاہمارےمؤقف کو سراہنا بھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •