Voice of Asia News

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کور کا اہم کردا رہے،قمر جاوید باجوہ

 
راولپنڈی (وائس آف ایشیا )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کور کا اہم کردا رہے۔ آرمی میڈیکل کورپاک فوج اور دیگر عام شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ملک میں معیاری صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اے ایم سی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو کرنل کمانڈ نٹ اے ایم سی کے بیجز لگائے۔ اس موقع پرسبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد موجود تھے۔ تقریب میں اے ایم سی کے ریٹائرڈ اور سول افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے پر اے ایم سی کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک فوج اور عوام کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر88

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •