Voice of Asia News

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی‘وزیراعظم کل مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور دنیا کے سامنے کشمیریوں کے ظلم وستم دکھانے کی غرض سے وزیراعظم عمران خان آج (جمعہ کو مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے جمعتہ المبارک کو آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں غاضب بھارتی افواج کی جانب سے جاری محاصرے سے متعلق دنیاکو آگا ہ کریں گے اور کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پابندیاں ،کرفیو اور کریک ڈاون مسلسل 39 ویں روز بھی برقرار ہے۔ بھارت کی قابض سیکورٹی فورسز نے سوپور میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید کردیا۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر96

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •