Voice of Asia News

وزیراعظم کی قیادت میں آج نہتے عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے،فردس عاشق اعوان

 
اسلام آباد(وائس آف ایشیا )اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں آج جمعہ کو نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے، یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز ،دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے، آئیں وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں، مظفر آباد جلسہ کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے۔
وائس آف ایشیا12ستمبر 2019 خبر نمبر98

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •