Voice of Asia News

پاکستان میں سپورٹس کلچر پروان چڑھانے کامشن :محمد قیصر چوہان

کھیل اور ان سے متعلقہ سرگرمیاں کسی بھی قوم کے افراد کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کردار اور رویوں کی تعمیر میں بھی بہت اہم رول ادا کرتی ہیں۔اسی لئے آج دُنیا کے نہ صرف ترقی یافتہ بلکہ ترقی پذیر ملک بھی کھیلوں ،جسمانی صحت کے تحفظ اور نشوونما کیلئے خصوصی اقدامات کو اپنی ترجیح میں شامل کرتے ہیں ۔وہ یہ بات جانتے ہیں کہ قوموں کی زندگی میں جسمانی صحت کی کیا اہمیت ہے کیونکہ جس قوم کے افراد جسمانی صحت اچھی ہوتی ہے ان کی ذہنی صحت بھی یقینا اچھی ہوگی۔جسمانی اور ذہنی صحت کی نشوونما اور سے برقرار رکھنے میں کھیل اور ان سے متعلقہ سرگرمیاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے کہ دوسرے دانش مند ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کھیلوں اور ان سے متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے سوچ بیدار ہو چکی ہے۔اور اس جانب عملی پیش رفعت کا کسی حد تھ آغاز ہو چکا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہمیں اس ضمن میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔کس بھی ملک میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کی بنیادی ذمہ داری تو حکومت کی ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے معاشرے کے ا فراد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے زندہ دلان لاہور کی ایک تنظیم مشعل یوتھ سوسائٹی نے سلیم شاکر کی قیادت میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور آزاد جموں وکشمیر سمیت گلگت بلتستان اور چترال میں گراس روٹ لیول سے سپورٹس کلچر پروان چڑھانے کا مشن شروع کیا ہے۔ان کی کوشش ہے کہ ہر طرح کے آؤٹ ڈور اور ان ڈور گیمز کے ساتھ ساتھ انوائر نمنٹ ،فزیکل ہیلتھ اور فٹنس کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی کیونکہ یہ تمام شعبے کھیلوں کے ساتھ لازم وملزم ہیں۔
مشعل یوتھ سوسائٹی ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔جو پاکستان میں کھلاڑیوں کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس تنظیم کے بنیادی مقاصد میں بلا امتیاز ،عقیدہ ،رنگ ،نسل ،عمر اور جنس سپورٹس کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو پاکستان کیطول وعرض میں فروغ دینا ہے۔کھلاڑیوں کی مالی معاونت کرنا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے ۔سپورٹس ورکشاپس کا انعقاد اس تنظیم کے مقاصد میں سر فہرست ہے۔حقیقت یہ ہے کہ کھیلوں میں حصہ لینا ہر انسان کے بنیادی حقوق کے زمرے میں آتا ہے ۔ان صحت مندانہ سرگرمیوں سے معاشرے میں ہیلتھ کے مسائل کم کرنے میں مدد ملتی ہے ساتھ ہی انسانی زندگی خوشگوار ہوجانے سے معاشرے میں ایک خوبصورت توازن پیدا ہوتا ہے۔سپورٹس مین بالعموم ڈپریشن ،مایوسی اور اسی طرح کے دیگر عوارض سے مبرا ہوتا ہے۔مشعل یوتھ سوسائٹی ہر طرح کے امتیازات سے بالاتر ہوکر ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کا ساز گار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت اور کلاشنکوف کلچر سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچاکر صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا،مستحق کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان فراہم کرنا ،جمنیزیم ،سپورٹس کمپلیکس ،تفریحی سنٹرز بنانااورنوجوان نسل میں مختلف کھیلوں کی آگاہی کیلئے ورکشاپس اور چمپئن شپ منعقد کراناشامل ہے۔مشعل یوتھ سوسائٹی جن کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے ان میں باسکٹ بال ،والی بال،بیچ والی بال ،بیس بال ،ٹچ بال، فٹبال، فٹسال ،ہینڈ بال،فلور بال،باؤلنگ،سائیکلنگ، سوئمنگ،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس ،لان ٹینس،کیرم ،شطرنج ، کراٹے ، تائیکونڈو،جوڈو، ووشو،کنگفو،باڈی بلڈنگ ،ویٹ لیفٹنگ ، پاور لیفٹنگ ،آرام ریسلنگ، پہلوانی ، کبڈی ،ٹگ آف وار،باکسنگ، کک باکسنگ ،روئنگ ،رگبی ، ایتھلیٹکس،جمناسٹک ،سنوکر،سکوائش ،گولف،ہاکی اورکرکٹ سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔
کھیلوں کو فروغ دیکرپاکستان کا سافٹ امیج اُجاگر کرنے اور ملک کی نوجوان نسل کوکلاشنکوف کلچراور منشیات کی لعنت سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچاکر انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے پاکستان میں سپورٹس کلچرکو پروان چڑھانے کے مشن پر گامزن تنظیم مشعل یوتھ سوسائٹی نے 3 سے 31 اگست تک لاہورمیں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جس میں 14 کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے جس میں کرکٹ، فٹبال ، سوئمنگ،بیڈمنٹن ، والی بال ،بیس بال ،ٹچ بال ،آرام ریسلنگ ،کبڈی ،دنگل ،رگبی،جوڈوکراٹے ،ٹگ آف وار اور ایتھلیٹکس شامل تھے ۔ جبکہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول منعقد کرایا جو آزاد جموں وکشمیر کے خوبصورت شہروں راولاکوٹ اور باغ میں24 سے 26 اگست تک جاری رہا۔ جس میں والی بال ،باسکٹ بال، کک باکسنگ ،کراٹے اور کرکٹ کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔مشعل یوتھ سوسائٹی نے یہ سپورٹس ایونٹس اوورفلوئنگ مرسی فاؤنڈیشن اورگلف پیلس ہوٹل راولا کوٹ کے اشتراک سے منعقد کروائے تھے۔جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول اور یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدرمعروف سماجی خدمتگار سلیم شاکر تھے جبکہ اسرار چغتائی سیکرٹری اوروسیم سلیم کو اڈی نیٹرتھے ۔کھیلوں اور کھلاڑیوں سے بے پناہ اوربے لوث محبت کرنے والے ان افراد کی انتھک محنت سے یہ دونوں سپورٹس ایونٹس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے ۔
اس کے علاوہ مشعل یوتھ سوسائٹی نے ستمبر کے مہینے میں یونیفائیڈ تائیکونڈو کلب کالج روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں ’بیلٹ پروموشن ‘ تقریب منعقدکی جس میں گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ تائیکونڈو بیلٹ پروموشن تقریب کا بنیادی مقصد بچوں میں تائیکونڈو کے کھیل اور سیلف ڈیفنس کا شعور اْجاگرکرنا تھا۔اس موقع پر نمائشی فائٹس کا بھی اہتمام کیا گیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں مشعل یوتھ سوسائٹی کی جانب سے ٹرافیاں اورسر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں حیدر ،عمر ،حماد،ذیشان فاروقی،سبحان فاروقی،ملیکا فاروقی،ایشال،نور فاطمہ اورمناہل فاطمہ کو یلو بیلٹ،ہدا کاشف اور انور کاشف کو ریڈ بیلٹ ،داؤد وسیم ،عبد الرحمن اور عدنان فاروقی کو گرین بیلٹ، اشمیر اعجاز اورعبد اﷲ مبین کو اورنج بیلٹ سے نوازا گیا۔بیلٹ پروموشن کی تقریب میں سلیم شاکر،ماسٹرپرویزاقبال 5Th ڈان بلیک بیلٹ،علی عمران(پنجاب پولیس)،رضاایوب(واپڈا)،محمدنبیل(واپڈا)محمدعثمان(آرمی)،نیشنل تائیکونڈو چمپئن منیر،ٹیکنیکل آفیشلز محمد آصف،محمد صفیان عنائت،سید زاہد بن ریاض،امیر گل خان ،ارشد اعوان، محمد کامران ،وسیم سلیم،خاور محمود،اورپاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا زاہد محمودنے بطور مہمان شرکت کی،ان مہمانوں نے ینگ کھلاڑیوں میں بیلٹ ،ٹرافیاں اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

qaiserchohan81@gmail.com

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •