Voice of Asia News

کشمیر:سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہونگی،ملیحہ لودھی

نیویارک(وائس آف ایشیا)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہسلامتی کونسل کی قرادادوں پرعملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کاردرگی پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب نیکہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظرانداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ مسلۂ کشمیر بھارتی بربریت کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدارامد نہ ہونے کی بھی واضع علامت و نشانی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی کشمیر میں ریاستی جبر و تشدد اور ظلم و بربریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہوگا اور اس ضمن میں سلامتی کونسل کو کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بشمول جبری گرفتاریاں اور مظاہرین پر پیلٹ گنز کے استعمال کو بھی رکوانا ہوگا۔مقبوضہ وادی کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر گزشتہ روز امریکی کانگریس کے دو اراکین نے بھی امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو خط لکھا ہے جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے اقدامات کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وائس آف ایشیا13ستمبر 2019 خبر نمبر12

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •