Voice of Asia News

اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

 
رام اﷲ(وائس آف ایشیا) قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے گھروں سے کم ازکم 6 فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب مغرب میں الظاھریہ قصبے میں ابو علان کے خاندان کے تین شہریوں کو جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے اغوا کر لیا۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں رام اﷲ کے شمال میں کفر عقب کے ساتھ الجلزون کیمپ پر دھاوا بولا اور تین شہریوں کو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا ۔
وائس آف ایشیا13ستمبر 2019 خبر نمبر42

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •