Voice of Asia News

سلامِ جہد : محمد نوازطاہر

استحصال کا شکار قانونی حق سے محروم میڈیا کارکنو! السلام علیکم ! کچھ عرصے سے میڈیا کارکنوں کے جس وسیع پیمانے پر معاشی قتلِ عام جاری ہے ، دہائیوں سے ہم سب کے قانونی حقوق سلب کیے گئے ہیں ، باہمی تقسیم ہمارے قتلِ عام میں معاون ثابت ہورہی ہے جس میں خاص انداز سے لچھے دار تقریروں ، اقدامات ، خاموشیوں ، حوصلہ شکنیوں اور کارکنوں کو تنہا کرکے مالکان کے موقف کی حمایت کرنے والے چہرے بھی کسی ڈھکے چھپے نہیں ، وہ لوگ بھی سب کے سامنے ہیں جو کھل کر سٹینڈ لیتے ہیں اور اجتماعی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔
اب جبکہ چھ اکتوبر کو پنجاب یونین آف جرنلسٹس( پی یو جے ) کے الیکشن ہونے جارہے ہیں ، سبھی کیلئے اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ہیں ، فیصلہ ہماری سب کی رائے نے کرنا ہے کہ کون قانونی حقوق کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ، ایک قدم آگے ، میڈیا مالکان سے بے خوف، بلا لالچ آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتا ہے اورنمائندگی کرسکتا ہے ۔ ووٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتے ہوئے تمام امیدواروں کی کمٹمنٹ ، کردار ، شعور اور ماضی ضرور سامنے رکھیں ۔ بہت سے ساتھیوں ، قائدین کو آزمانے کے بعد ، دوسروں کو ساتھیوں کی خدمت اور قانونی حقوق کی جدوجہد کا موقع دینے اور مایوس کن نتائج دیکھ کر ایک بار پھر ’سوشل ڈیموکریٹ پینل ‘ الیکشن میں حصہ لے رہا ہے ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آزمودہ قیادت آپ کے لئے بہتر ہے تو اس کا بلاجھجھک انتخاب کریں ، اور اگر’ سوشل ڈیموکریٹ‘ پینل کی تاریخ، جہد اور کمٹمنٹ بھولی نہیں تو اس ے حق میں ووٹ سے رائے کا اظہار کریں ، یہ پینل نہ تو لچھے دار ، تقریر و تحریر کا قائل ہے نہ ایسے وعدے کرنے کا قائل ہے جو جدوجہد کے بغیر ممکن اور خواب یا انتخابی نعرے ہوں، سوشل ڈیموکریٹ نہ تو آسمان سے تارے توڑ لانے کا دعویدار ہے نہ یہ کسی کے لئے ایسا ممکن ہے ، سوشل ڈیموکریٹ پینل جدوجہد پر یقین رکھتا ہے اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ۔
محترم ساتھیو! قانونی حقوق کے حوالے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے ووٹ لینے کیلئے پُرکشش نعرے۔ان کی بنیاد پرکسی کے جذبات سے کھیلنا مقصود اور نہ ہی ، اس بنیاد پر ووٹ کیلئے جھولی پھیلائی جاسکتی ہے ۔ اگر جھولی پھیلا کرت ووٹ کے ذریعے حقِ نمائندگی کی کوئی درخواست کرتا ہے اور آپ بھی ووٹ دینے کیلئے ایسا ہی چاہتے ہیں۔ تو سوشل ڈیموکریٹ پینل سے ایسا نہیں ہوسکتا نہ ہی ایسی توقع رکھی جائے ، یہ چند سطور پڑھنے کا شکریہ، جو جھولی پھیلا کر آپ کی تسکین کرے ، وہ جانیں اور آپ جانیں ، لیکن اس کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ سوشل ڈیموکریٹ پینل اپنی جدوجہد جاری نہیں رکھے گا ، جدوجہد جاری رہے گی ، حقوق کی آگہی کیلئے ، حقوق کے حصول کیلئے اور معاشی قتلِ عام کی مزاحمت کیلئے ۔ محترم ساتھیو! آئیں ، مل کر قدم بڑھائیں ، معاشی قتلِ عام رکوائیں ، اپنے قانونی حقوق لیں اور ساتھیوں کو بھی دلائیں ،اجتماعی حق کی جدوجہد کرنے والے ساتھیوں کو سرخ سلام ۔( نوازطاہر سوشل ڈیموکریٹ پینل )۔

reporter2reporter@gmail.com

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •