Voice of Asia News

کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی دنیا کی بے حسی قابل افسوس ہے ‘ شاہدہ منی

 
لاہور( وائس آف ایشیا)اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ حق اور باطل کی جنگ میں ہمیشہ جیت حق کی ہوتی ہے اس لئے ہمیں بغیر کسی عذر کے ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے ،بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی دنیا کی بے حسی قابل افسوس ہے لیکن ہم غیر مشروط طور پر اپنے کشمیریوں بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ مغرب کے ممالک ہر وقت انسانی حقوق کا واویلا کرتے ہیں لیکن انہیں بھارت کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم نظر نہیں آرہے ۔ ہمیں دنیا کے دہرے معیار کو سمجھنا ہوگا ۔ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم معاشی طو رپر خود کو مضبوط کریں تاکہ ہمارا دنیا میں ہمارا موقف سنا ئے ۔آ ج معیشتوں کی جنگ ہے اور بد قسمتی سے ہم بے پناہ مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز مایوس نہیں انشا اﷲ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انہیں آزادی نصیب ہو گی۔
وائس آف ایشیا4اکتوبر2019 خبر نمبر52

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •