Voice of Asia News

پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی  نے ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، جس میں باہمی دلچسپی کے اْمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملائیشیا کا دورہ کیا، منسٹری آف ڈیفنس ملائیشیا آمد پر ملائیشیا کے نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منسٹری آف ڈیفنس آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو اعزازی گارڈ نے سلامی پیش کی، ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ امیر البحر نے ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جس میں باہمی دلچسپی کے اْمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں سربراہان نے پاکستان نیوی اور ملائیشین نیوی کے مابین بحری مشقوں کے انعقاداور تربیتی پروگرامز کے تبادلوں پر زور دیا۔سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل سکیورٹی کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں خصوصاً ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی امن مشقوں میں شرکت کرنے پر ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر کا شکریہ ادا کیا، ملائیشیا کے نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کی تشکیل کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیف شو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی تھی ، جس میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا۔ایڈمرل ظفر محمود نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی تھی ، جس پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستانی نیوی کے کردار کی تعریف کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •