Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر : اننت ناگ ضلع میں دستی بم حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے

سرینگر (وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ)کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دستی بم پھینک دیا۔ایک پولیس اہلکار نیوز ایجنسی ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دستی بم حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔عہدیدار نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے لگ بھگ سری نگر سے55 کلومیٹر دور اسلام آباد (اننت ناگ )شہر میں سخت حفاظتی پہرے میں کمپلیکس کے باہر سیکیورٹی گشت پر دستی بم پھینکاگیا۔انہوں نے بتایا کہ دستی بم سے مطلوبہ ہدف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور بم سڑک کے کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس حملے سے قصبے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ اس علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •