Voice of Asia News

ناقص کارکردگی دکھانےوالے عمر اکمل اور احمد شہزاد سوشل میڈیا صارفین کے زیر عتاب

لاہور( وائس آف ایشیا) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ناقص کارکردگی دکھانے والے قومی بلے باز عمر اکمل اور احمد شہزاد سوشل میڈیا صارفین کے زیر عتاب آگئے ۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عمر اکمل مسلسل دوسری مرتبہ پہلی ہی گیند پر پوویلین لوٹے جب کہ احمد شہزاد16گیندوں پر13رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوئے ۔سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کی شکست کا غصہ ٹیم میں کم بیک کرنے والے دونوں بلے بازوں اور ان کے محسن مصبا ح الحق پر نکالا اور طرح طرح کی پوسٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں۔ایک خاتون صارف سارہ راشد نے لکھا کہ ”عمر اکمل کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے مزید صرف تین انڈ ے درکار ہیں“۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •