Voice of Asia News

جاپان ایئر لائنز کے پائلٹوں کو دوران پرواز شراب نوشی پر وارننگ جاری

ٹوکیو (وائس آف ایشیا)جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے جاپان ایئر لائنز کے پائلٹوں کو دوران پرواز شراب نوشی پر وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے پائلٹوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ کازو یوشی اباکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم محفوظ فضائی سفر کویقینی بنانے کے لئے ایئر لائنز کی سخت نگرانی کریں گے جبکہ جاپان ایئر لائنز نے بھی پرواز سے قبل پائلٹوں کے الکوحل ٹیسٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایئر لائنز کے صدر یوجی اکاساکا نے کہاہے کہ پائلٹوں کی شراب نوشی کی شکایات سنگین معاملہ ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا اور جاپان ایئر لائنز پائلٹوں کی صحت سمیت ہر لحاظ سے اپنا اعلی معیار برقرار رکھے گی ۔واضح گذشتہ سال نومبر میں لندن ٹوکیو پرواز سے قبل پائلٹ شراب نوشی پر مدہوش ہوگیا تھا جس کے باعث پرواز میں کئی گھنٹے کی تا خیر ہوئی ،بعد ازاں پائلٹ کوبرطرف کر دیا گیا۔ جاپان میں اندرون ملک پروازوں کے دوران بھی کئی پائلٹوں کی شراب نوشی کی شکایات ملی ہیں ۔
وائس آف ایشیا9اکتوبر2019 خبر نمبر5

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •