Voice of Asia News

لبنانی علما کا فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

بیروت (وائس آف ایشیا)لبنان کی دینی شخصیات اور مذہبی شخصیات نے فلسطینی قوم کے حقوق کا تحفظ جاری رکھنے مظلوم فلسطینیوں کی دینی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں فلسطینی علما کے دفتر کے دورے کے دوران لبنانی علما نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کے مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس موقع پر فلسطینی علما کونسل کے رکن علامہ سید علی فضل اﷲ نے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع پر فلسطینی علما کونسل کے سربراہ الشیخ بسام کاید، حسین قاسم، علی یوسف اور خالد الزماری موجود تھے۔اس موقع پر علامہ سید فضل اﷲ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی اور لبنانیوں کو آپس میں لڑانا اور دونوں قوموں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے مگر فلسطینی اور لبنانی قوموں کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضا پیدا کرنا ہوگی۔ا نہوں نے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان میں بدامنی یا ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
وائس آف ایشیا9اکتوبر2019 خبر نمبر3

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •