Voice of Asia News

ڈین جونز کی مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دو عہدے سونپنے پر تنقید

لاہور (وائس آف ایشیا) سابق آسٹریلین کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دو عہدے سونپنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا دہرا عہدہ سونپ دیا تھا جس پر متعدد کرکٹ ماہرین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے خیال میں کرکٹ میں آپکے پاس ہیڈ کوچ اور سلیکٹر دونوں عہدے نہیں ہو سکتے۔انہوں نے اپنے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کھلاڑی ہیں اور آپکو کوئی تکنیکی یا ذہنی مسئلہ درپیش ہے تو تو اگر اپنے کوچ کو سچائی کے ساتھ سارا مسئلہ گوش گزار کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپکو ٹیم سے نکال دیا جائےگا“۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •