Voice of Asia News

ینگ مینز لیگ کا مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں نرم کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد

سرینگر(وائس آف ایشیا)ینگ مینز لیگ کے نائب چیئرمین زاہد اشرف نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں نرم کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے سفید جھوٹ ، حقائق چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش قراردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق زاہد اشرف نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں نہ صرف مکمل لاک ڈاؤن ہے بلکہ 90لاکھ معصوم کشمیریوں کا ڈیجیٹل اور مواصلاتی رابطہ مکمل طورپر منقطع ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وحشیانہ سلوک کی وجہ سے لوگوں میں غیر ملکی قبضے کے خلاف پائے جانے والے غصے اور نفرت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے اور جب ان کامحاصرہ ختم ہوگا تو دنیا بھارت کے خلاف اس نفرت کودیکھے گی۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 66دن سے جاری فوجی محاصرے پر عالمی برادری کی خاموشی کومجرمانہ اور افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ کیا کشمیری انسان نہیں جن کے بنیادی اور آزادی کے حقوق نہیں ہیں؟انہوں نے خبردارکیا اگرتنازعہ کشمیر کواسی طرح لٹکائے رکھا گیا تو عین ممکن ہے کہ خطے میں ایٹمی جنگ چھڑ جائے جوانسانیت کے لیے تباہ کن ہوگی۔
وائس آف ایشیا9اکتوبر2019 خبر نمبر67

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •