Voice of Asia News

غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی،مریم نواز

 
لاہور (وائس آف ایشیا)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے الزام لگایا، تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پاؤں نہیں اور جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔
وائس آف ایشیا9اکتوبر2019 خبر نمبر54

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •