Voice of Asia News

آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے‘ رانا ثنا اﷲ

 
لاہور( وائس آف ایشیا) منشیات برآمدگی کے الزا م میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنا اﷲ نے کہا ہے کہ جہاں تک میری معلومات ہیں پارٹی نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے ،میں پارٹی کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں،آزادی مارچ کے حوالے سے ہمارے قائد جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا ،اینٹی نارکوٹکس فورس والوں نے موٹر وے پر مجھ سے کوئی برآمدگی نہیں کی ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اﷲ نے کہاکہ اے این ایف والوں نے تھانے پہنچ کر ساری جعلی کارروائی کی ،ایف آئی آر کے مطابق 3 بج کر 25 منٹ پر مجھے روکا گیا اور وہاں مزاحمت ہوئی، اسلحہ برآمد کیا گیا،کیمروں کے مطابق 3 بج کر 25 منٹ میں میری گاڑی کینال ویو پر پہنچ گئی،10 منٹ کا فاصلہ 10 منٹ میں طے ہوا تو برآمدگی، پوچھ گچھ اور فردیں وغیرہ لکھنے کا کام کا وقت کہاں گیا،اب یہ بات سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے بھی ثابت کر دی ہیں،ان کیمروں نے میرے موقف کو سچ اور حکومت کے موقف کو غلط ثابت کیاہے ۔اب شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے ،ورنہ اسے ان دنیا میں بھی لعنت کا سامنا کرنا پڑے گا اور مرتے دم کلمہ بھی نصیب نہیں ہو گا،اے این ایف میں تعینات پاک فوج کے افسروں نے اپنے ادارے کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ،پاک فوج کے وہ افسران موجودہ حکومت کے بدترین اور گھٹیا ترین سیاسی انتقام کا حصہ بنے ہیں،میں نے آرمی چیف سے پہلے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ان افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔وزیر داخلہ بھی بہت پرانی لعنت ہے ،میں نے آج تک ہیروئن دیکھی تک نہیں اور نہ کبھی کسی نے میرے سامنے استعمال کی ہے ،خود یہ لوگ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر آئس سے لے کر ہیروئن تک سب نشے کرتے ہیں۔جہاں تک میری معلومات ہیں پارٹی نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے ،میں پارٹی کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں،آزادی مارچ کے حوالے سے ہمارے قائد جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا ،اگر پارٹی نے فیصلہ کیا تو ہر عہدہ دار اور ہر کارکن کو ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہیے ۔پنجاب سے پارٹی کا ہر کارکن و عہدیدار پارٹی کے حکم کے مطابق آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے ۔
وائس آف ایشیا9اکتوبر2019 خبر نمبر57

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •