Voice of Asia News

حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے لنگر خانے کھول رہی ، مریم اورنگزیب

لاہور (وائس آف ایشیا )مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے لنگرخانے کھول رہی ہے۔ چین نے صنعتیں لگا کر ملک کو غربت سے نکالا۔ انہوں نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بجائے لنگر خانے کھول رہی ہے۔ عمران خان چین اور ترکی کی ترقی کی مثالیں دیتے ہیں، چین نے عوام کو صنعت کے ذریعے غربت سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں صنعت کو فروغ دیا جس سے روزگار ملا سی پیک لے کر آئے، ہمارے دور میں ترقی کی شرح 6 فیصد پر پہنچی جبکہ ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا اور 11 ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •