Voice of Asia News

کویت، غیر ملکی خواتین کی زچگی فیس میں سو فیصد اضافہ

کویت سٹی(وائس آف ایشیا) کویت کی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکی خواتین کے لیے زچگی فیس میں100 فیصد اضافہ کردیا ۔نارمل ڈلیوری پرہسپتالوں میں پہلے 50 دینار فیس وصول کی جاتی تھی جسے اب بڑھا کر 100 دینار کردیا گیا۔مقامی اخبار الراعی کے مطابق کویتی وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے فیصلے کی منظوری دیدی ۔ملک کے تمام ہسپتالوں کو جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیاکہ آپریشن کے ذریعے ہونے والی زچگی کی فیس 150 دینار مقرر کی گئی ۔اس سے قبل زچگی کی صورت میں خاتون کو 3 دن کے لیے ہسپتال میں داخل کیا جاتا تھا۔ اضافی دن پر مشترکہ کمرے کے لیے 10 دینار اور پرائیویٹ کمرے کے لیے 50 دینار وصول کیے جاتے تھے۔ نئے فیصلے کے مطابق ایک دن کے لیے مشترکہ کمرے کی فیس 10 دینار جبکہ پرائیویٹ کمرے کی فیس 100 دینار مقرر کی گئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غیر ملکیوں سے لی جانے والی فیس سے صحت خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی۔
وائس آف ایشیا 10اکتوبر2019 خبر نمبر3

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •