Voice of Asia News

پاک فوج کے تین میجرز کو انضباطی کارروائی کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

راولپنڈی (وائس آف ایشیا) پاک فوج کے تین میجرز کو انضباطی کارروائی کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج نے تین میجرز کو انضباطی کارروائی کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔پاک فوج کے 3 میجرزکے خلاف نظم وضبط کی خلاف ورزی کے تحت سزا دی گئی۔ الزامات تسلیم کرنے پر تینوں میجرز کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ برطرف ہونے والے تینوں میجرز مس کنڈکٹ اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افسران اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ دو افسران کو دو ، دو سال قید با مشقت بھی دی گئی ہے۔
وائس آف ایشیا 11اکتوبر2019 خبر نمبر2

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •