Voice of Asia News

ترکی اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ترک صدر

 
اسلام آباد ،استنبول(وائس آف ایشیا) ترک صدر طیبب اردگان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم و بربریت کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے،ترکی کشمیر ی عوام کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی آئین سے آرٹیکلز370اور 35الف کا خاتمہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی فعل ہے، تمام مذاہب دہشتگردی اور انتہاپسندی کی نفی کرتے ہیں ،دہشتگردی اور انتہاپسندی کو کسی بھی مذہب سے منسلک کرنا قابل مذمت ہے۔ ترک صدر طیبب اردگان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ترکی، استنبول میں خطے کے ممالک کی تیسری اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ہوئی ۔ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں کشمیر کے صورتحال، امہ کو درپیش چیلنجزاور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسدقیصرنے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو قالب یک جان کی مانند ہیں۔دونوں ممالک مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہپاکستان کو ترکی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔خطے کے ممالک کے مابین قریبی رابطے خطے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔اسپیکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر رجب طیب اردوگان کے خطاب کی تعریف کی مسئلہ کشمیرپر پاکستان کی حمایت پر اظہارتشکرکیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صدر رجب طیب اردگان نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلم ممالک میں اتحاداور ہم آہنگی ضروری ہے۔پاکستان ، ترکی اور ملائشیا کی جانب سے اسلامو فوبیا کے تدارک اور اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ٹی وی چینل کے قیام کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پر امن حل خطے کی ترقی اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کی ہے۔ترکی کا مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ واضح اور دو ٹوک موقف رہا ہے۔عالمی برادری کشمیر میں کرفیو اور بھارتی افواج کی بربریت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔ اس موقع پر تک صدر نے کہا کہ ترکی پاکستان کو اپنا بھائی اور دوست سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسلم امہ اور کشمیر ی عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے۔ترکی کشمیر ی عوام کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی آئین سے آرٹیکلز370اور 35الف کا خاتمہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی فعل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم و بربریت کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔ تمام مذاہب دہشتگردی اور انتہاپسندی کی نفی کرتے ہیں ،دہشتگردی اور انتہاپسندی کو کسی بھی مذہب سے منسلک کرنا قابل مذمت ہے۔
وائس آف ایشیا12اکتوبر2019 خبر نمبر125

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •