Voice of Asia News

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے فاش غلطیاں کیں ، عامر سہیل

 
لاہور (وائس آف ایشیا)سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے فاش غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگت لیا۔اپنے کالم میں عامر سہیل نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمراکمل کو کم بیک کروانے کا موزوں وقت نہیں تھا، ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹسمین ایک گیند ضائع ہونے پر ہی دباؤ میں آجاتا ہے، اس فارمیٹ میں کم بیک نہیں کروائے جاتے، سیریز تو ہار ہی گئے تھے، ان کو تیسرا موقع بھی دے دیتے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ بھی غلط تھا،ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی نے ان کو دہری ذمہ داریاں سونپ کر بہت بڑی غلطی کی ہے، ایک ایسا شخص جس کو کوچنگ کا کوئی تجربہ ہی نہیں اس کو ساتھ دوسرا عہدہ بھی سونپ دینا کہاں کی دانشمندی ہے، اگر کھلاڑی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ کوچ سے ہی رابطہ کرتا ہے، یہی کوچ سلیکٹر بھی ہو جو اس کو ڈراپ کرسکتا یے تو پلیئر ہچکچاہٹ کا شکار ہوگا، پی سی بی نے جو سنگین غلطی کی ہے، اس کے منفی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔
وائس آف ایشیا12اکتوبر2019 خبر نمبر104

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •