Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر ،گاندر بل میں بھارتی فوجی کا آپریشن 16روز بھی جاری رہا

سرینگر (وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا ضلع گاندربل میں تلاشی آپریشن ہفتہ کو مسلسل16روز بھی جاری رہا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے Trumkhal Gangbal میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی 27ستمبر کو شروع کی گئی تھی اور یہ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کیا جانے والا سب سے طویل آپریشن ہے۔ آپریشن میں بھارتی فوج کے کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں اتارا گیا۔ قابض فوجیوں نے آپریشن کے دوران اب تک علاقے میں چار کشمیری نوجوان شہید کر دیے ہیں ۔
وائس آف ایشیا12اکتوبر2019 خبر نمبر84

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •