Voice of Asia News

بطو ر میزبان ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ کسی شخصیت کی ساکھ متاثرنہ ہو، سعدیہ امام

لاہور( وائس آف ایشیا )نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ اداکاری کے بعد میزبانی کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ،کسی شخصیت سے انٹر ویو کرنے سے قبل اس کے بارے میں اچھی طرح جاننا پڑتا ہے اور پھر سوال سے سوال نکالنا بھی ایک فن ہے ۔ایک انٹر ویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ بطور اداکارہ بے پناہ شہرت ملی اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں نے بطور میزبان ا س سے استفادہ کیا ہے ۔بہت سی شخصیات کے انٹرویوز کئے ہیں اورہر کسی سے ان کی زندگی کے بارے میں دلچسپ معلومات ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطو ر میزبان ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ کسی شخصیت کی ساکھ متاثرنہ ہو بلکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اس شخصیت کی زندگی کی مشکلات اور پھر کامیابیوں سے لوگوں کو آگاہ کروں تاکہ ان کی زندگی سے سیکھا جا سکے ۔
وائس آف ایشیا15اکتوبر2019 خبر نمبر45

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •