Voice of Asia News

ڈراموں کا معیار گرنے کی وجہ فلموں سے متاثر ،بشریٰ انصاری

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا )اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ ہمارے آج کل کے ڈراموں میں فلموں کا سٹائل ان کے معیار کی گرنے کی وجہ ہے کیونکہ ڈرامہ بذات خود ادب و فن کی بالکل ایک الگ صنف ہے۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈراموں کا معیار گرنے کی وجہ فلموں سے متاثر ہو کر بنایا جانے والا کمزور سکرپٹ ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کا شوق انہیں والد کی طرف سے ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کھانے کی بہت شوقین ہیں اور بھنڈیاں بہت اچھی پکاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیسن کی روٹی ، سرسوں کا ساگ، کڑھی اور کانجی ان کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
وائس آف ایشیا15اکتوبر2019 خبر نمبر46

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •