Voice of Asia News

دکی میں عطائی ڈاکٹر کی غفلت،2 سالہ بچہ جاں بحق

دکی (وائس آف ایشیا)بلوچستان کے علاقے دکی میں عطائی ڈاکٹر کے انجکشن لگنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزم کلینک بند کرکے فرار ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر دکی نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ۔دکی میں مشرقی بائی پاس پر واقع عطائی ڈاکٹر سید نور کے کلینک میں عبیداﷲ ناصر کے دوسالہ بچے کو انجکشن لگایا گیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔بچے کے والد کے مطابق بچے کی طبیعت بگڑنے پر اس کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچہ دم توڑ گیا۔ والد نے بتایا کہ بچے کو پیٹ میں درد ہونے پر عطائی ڈاکٹر کے کلینک میں لایا گیا تھا۔ایم ایس سول ہسپتال دکی ڈاکٹرجوہر خان شادوزئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو سول ہسپتال دکی لایا گیا جہاں اس نے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر دم توڑ دیا۔بچے کی موت کی اطلاع ملتے ہی عطائی ڈاکٹر کلینک بند کرکے فرار ہوگیا۔ ڈی سی دکی قربان علی مگسی نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی ایچ او دکی اور ایم ایس سول ہسپتال سے واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ طلب کرلی ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •