Voice of Asia News

پاکستان ٹیم سوکا ورلڈ کپ 2019، (آج) ہنگری کے کھیلے گی

ایتھنز ( وائس آف ایشیا )سوکا ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ (آج) جمعرات کو ہنگری کے خلاف کھیلے گی۔سوکا ورلڈ کپ یونان کے شہر کریٹ میں جاری ہے جس میں 40 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستانی ٹیم ہنگری، سلوانیہ، رومانیہ اور جرمنی کے ساتھ گروپ ایچ میں شامل ہے، پہلے میچ میں پاکستان کو سلوانیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میچ میں رومانیہ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دی اور اب پاکستان کے ناک آؤٹ مرحلہ کوالیفائی کرنے کے چانس بہت معدوم ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ جمعرات کو ہنگری کے خلاف کھیلے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •