Voice of Asia News

فلم انڈسٹری میں بے پناہ پوٹینشنل ،حکومت کی معاونت ناگزیر ہے جاوید شیخ

لاہور( وائس آف ایشیا )سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری میں بڑا پوٹینشنل ہے جس سے استفادہ کرنے کیلئے حکومت کی معاونت ناگزیر ہے ،جس طرح دیگر انڈسٹریزکواربوں روپے کی مراعات او رمعاونت فراہم دی جاتی ہے اگر فلم انڈسٹری کو اس کا 30سے 40فیصد بھی مل جائے تو مثبت نتائج برآمدہوں گے ۔ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں حکومتیں نجی شعبے کی ترقی کیلئے معاونت کرتی ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔فلم انڈسٹری ایک بڑا شعبہ ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے اسے پائیدار ترقی نہیں مل سکی ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو بھی اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا اورپھر اس پلیٹ فارم سے حکومت سے رابطے کئے جائیں ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •