Voice of Asia News

مجھے کئی بار کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا ‘اداکارہ رچا چڈا

ممبئی (وائس آف ایشیا) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں خواتین اداکاراؤں کے ساتھ پیش آنے والے کاسٹنگ کاؤچ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس سے انڈسٹری میں کام کرنے والے لوگوں کی ذہنیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کاسٹنگ کاؤچ کا نہ صرف دوسرے درجے کی اداکاراؤں کو سامنا کرنا پڑا بلکہ صف اول کی اداکارائیں بھی شب بسری کی پیشکشوں کا سامنا کرچکی ہیں۔ انہی میں ایک نام رِچا چڈا کا بھی ہے جنہوں نے اپنے تازہ انٹرویو میں اس حوالے سے بات کی ہے۔پنک ولا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ رِچا چڈا نے بتایا کہ انہیں کئی بار کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب وہ اداکارہ بننے کی کوشش کر رہی تھیں تو ان دنوں میں انہیں ایسی نامناسب پیشکشیں کی جاتی تھیں لیکن جب وہ انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب ہوگئیں تو اس کے بعد بھی انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا۔رِچا چڈا نے انٹرویو کے دوران خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارے میں بات کی۔ کئی مرتبہ مجھے لوگوں کے اشارے سمجھ نہیں آتے تھے، میں اس وقت جوانی کی عمر کو پہنچی ہی تھی اور تھوڑی ناسمجھ تھی ، ایک دن ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہا کہ ہمیں ڈنر کرنا چاہیے، مجھے اس کی بات سمجھ نہیں آئی ، میں نے کہا کہ میں ڈنر کرچکی ہوں، جب اس آدمی نے مجھے ٹچ کر کے کہا کہ ہمیں ڈنر کرنا چاہیے تب مجھے سمجھ آیا۔
وائس آف ایشیا16اکتوبر2019 خبر نمبر46

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •