Voice of Asia News

جیکب آباد،نجی ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے 4 نومولود بچے جاں بحق

جیکب آباد(وائس آف ایشیا)جیکب آباد میں نجی ہسپتا ل میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث چار نومولود بچے جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی ہسپتا ل میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث چار نومولود بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نجی ہسپتا ل انتظامیہ نے کہا کہ چاروں دوسرے آکسیجن سلینڈرپرمنتقلی کے دوران جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب بچوں کے ورثا نے کہا کہ ہمارے بچے ہسپتا ل انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے،ورثا نے اعلی حکام نے ہسپتا ل انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •